من کی بات کے اپنے تازہ ترین خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ نوجوانوں نے آتم نربھر بھارت ایپ انوویشن چیلنج میں جوش وخروش سے حصہ لیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقابلے کے مختلف زمروں میں تقریبا 2و درجن ایپس کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے اپنے سامعین سے اپیل کی کہ وہ ان ایپس سے اپنے آپ کو واقف کریں اور ان کو استعمال میں لائیں۔آتم نربھر بھارت انوویشن چیلنج کے بارے میں وزیراعظم نے کیا کہا یہ سننے کے لیے نیچے دیئے گئے ویڈیو پر کلک کریں۔
وزیر اعظم نے ان میں سے بہت سے ایپس پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کٹوکی کڈز لرننگ ایپ، بچوں کے لیے ایک انٹرایکٹو ایپ، مائکرو بلانگ پلیٹ فارم کے لیے کو کو کو نامی ایک ایپ شامل ہے، ساتھ میں انہوں نے نوجوانوںکے درمیان مقبول ہورہی چنگاری ایپ نامی ایپ پر بھی بات چیت کی۔ سرکاری اسکیم کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنے کے لیے آسک سرکار ایپ اور اسٹیپ سیٹ گو، اے فٹنیس ایپ جیسی ایپس کے بارے میں انہوں نے بات چیت کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے اس چیلنج کو ای لرننگ ، ورک فرام ہوم ، گیمنگ ، بزنس ، انٹرٹینمنٹ ، آفس یوٹیلیٹیز اور سوشل نیٹ ورکنگ جیسے مختلف زمرے میں بانٹا تھا۔
اگر بزنس زمرے سے شروعات کریں تو زوہو انوائس، بکس اینڈ ایکسپنسیس نے اس زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ مال 91 اور جیم بکس-ایزی انوائس منیجر نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ای لرننگ زمرے میں ڈسپرز لائیو نے اس مقابلے میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔دوسرا مقام کٹوکی کڈز لرننگ ایپ نے حاصل کیا ہے،اس کے بعد ہیلو انگلش :لرننگ انگلش ایپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
تفریحی زمرے میں کیپشن پلس اس مقابلے میں فتح حاصل کی ہے، وہیں اس زمرے میں میم چیٹ دوسرے اور ایف ٹی سی ٹیلنٹ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
گیمس کے زمرے میں پہلا مقام ہٹ ویکیٹ سپر اسٹارز نے حاصل کیا ہے، دوسرا مقام اسکار فال: دی رائل کامبیٹ نے حاصل کیا ہے، جبکہ تیسرا مقام ورلڈ کرکٹ چیمئپین شپ 2 نے حاصل کیا ہے۔
اسٹیپ سیٹ گو کو صحت کے زمرے میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔دوسری پوزیشن آئی ممز نے حاصل کی ہے۔
نیوز زمرے میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔لاجیگلی ایپ پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ثابت ہوا ہے جبکہ دوسرا مقام از ایکول ٹو نے حاصل کی ہے۔
آفس یوٹیلیٹیز کے زمرے میں زوہو کلک ایند ورک پلیس سر فہرست رہے۔دوسری پوزیشن شیور ایم ڈی ایم نے حاصل کی۔
سوشل نیٹ ورکنگ جیسے مقبول زمرے میں چنگاری ایپ نے پہلا مقام حاصل کیا۔ دوسری پوزیشن کو اور یور کوٹ کے درمیان ٹائی رہی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے چھوٹے اسٹارٹ اپس کل بڑی کمپنیوں میں تبدیل ہوجائیں گے اور دنیا میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بڑی بڑی کمپنیاں جو آج دنیا میں موجود ہیں، انہوں نے بھی ایک بار اسٹارٹ اپس کے طور پر ہی شروعات کی تھی۔