شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 27 فروری کو ہونے والے بارہویں جماعت کے انگریزی کے مضمون کے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔
10:30 February 26
شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 27 فروری کو ہونے والے بارہویں جماعت کے انگریزی کے مضمون کے امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔
اس کی معلومات سی بی ایس ای کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے دی۔
انہوں نے کہا کہ بورڈز کی جانب سے جلد ہی ان علاقوں میں دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی اور کہا کہ بورڈ امتحانات دہلی کے دوسرے حصوں میں ابھی جاری رہیں گے۔
10:30 February 26
دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست میں معاملہ کی صاف وشفاف جانچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان سیاستداں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جو مبینہ طور متنازع بیان دے کر لوگوں کو تشدد کے لیے اکسا رہے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم 1984 کی طرح دوسرا فساد ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، جسٹس مرلی دھر نے کہا کہ ہمیں بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، حکومت کو یقین دہائی کی جانب قدم اٹھانا چاہئے اور خوف کا ماحول ختم ہونا چاہئے، اس معاملہ پر آئندہ سماعت 28 فروری کو ہوگی۔
10:30 February 26
شمال مشرقی دہلی میں سی اے اے پر ہونے والے تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اس دوران کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں دہلی کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ تشدد میں ملوث نہ ہوں، احتیاط برتیں اور امن برقرار رکھیں'۔
پرینکا گاندھی جو ریاست اترپردیش کے مشرقی یوپی سے کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں، انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں پارٹی کارکنان سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے علاقے میں تشدد پھیلتا ہے تو امن قائم رکھیں'۔
10:29 February 26
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے شمال مشرقی دہلی کے متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے گفتگو بھی کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فسادات متاثرہ علاقوں میں اجیت ڈوبھال کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے شمال مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرنے کے بعد بتایا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں صورتحال قابو میں ہے اور پولیس اپنا کام کررہی ہے'۔