گجرات حج کمیٹی کے باڈی کی میعاد 27 جولائی سنہ 2018 کو پوری ہو چکی ہے۔ گجرات حج کمیٹی کی باڈی 13 ممبران پر مشتمل تھی۔ اس وقت گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری محمد علی قادری نبھا رہے تھے۔
فی الحال حج کمیٹی کا کام گجرات حج کمیٹی کے سکریٹری آر آر منصوری سمبھال رہے ہیں۔ یہ باڈی نہ بننے پر آل انڈیا علما بورڈ کے قومی نائب صدر مفیض احمد انصاری نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود اب تک گجرات حج کیمیٹی کی باڈی تشکیل نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے عازمین حج کو کئی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جسے جلد از جلد بحال کرنا چاہئے
تو وہیں گجرات حکومت نے 24،9،1999کو گجرات مائناریٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کا قیام کیا تب سے اب تک کئی چیرمین بنائے گئے لیکن صوفی ایم کے چشتی کے بعد سے یہاں بھی کسی چیرمین کی تقرری عمل میں نہیں آئی۔
یہ دونوں محکمہ اقلیتوں کے لئے کام کرتا ہے لیکن گذشتہ کئی سے سالوں سے عوام کے حق میں یہ دنوں بورڈ بحال نہیں کیا جارہا۔
ایسے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مفیض احمد انصاری نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ صرف سب کا ساتھ سب کا وکاس وسب کا ویشواش حاصل کرنے کی بات کرتی ہے جو صرف سلوگن بن کر رہ گیا ہے،
یہ دونوں محکمے اب تک بحال نہیں ہوئے اس سے کہاں سب کا ساتھ سب کا وکاس دکھائی دے رہا ہے
ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کب گجرات حج کمیٹی اور گجرات مائناریٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے چیئرمین کی تقرری ہوتی ہے؟
اور کیسےیہ دونوں محکمہ کے چیرمین کی سیٹ پر بٹھایا جاتا ہے؟