ذرائع سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق یونین کے جنرل سیکریٹری شیو گوپال مشرا نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی بھتہ پر روک لگانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور اسے پھر سے بحال کرنا چاہیے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بھتہ پر روک لگانے کا فیصلہ غلط ہے، اس فیصلے سے ریلوے کے ملازمین کی قریب ایک ماہ کی تنخواہ کم ہو جائے گی، اور پینشن لینے والوں کو بھی نقصان ہوگا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے آج پرسنل سیکریٹری سی چندر مولی سے بات کر کے اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی گذارش کی ہے، انہوں مزید کہا کہ وہ کابینہ کے سیکریٹری کو بھی اس سلسلے میں کتوب لکھیں گے کہ، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت مہنگائی بھتہ پر روک لگانے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے اور اسے پرانے نظام کے تحت بحال کرے'۔