ETV Bharat / bharat

آل انڈیا مومن کانفرنس کے نئے صدر نامزد

گجرات ملک کی معروف صد سالہ تنظیم 'آل انڈیا مومن کانفرنس' یونٹ کے نئے صدر کی تقرری عمل میں آئی۔

آل انڈیا مومن کانفرنس کے نئے صدر نامزد
author img

By

Published : Apr 9, 2019, 1:03 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے لیاقت علی انصاری کو گجرات اسٹیٹ مومن کانفرنس کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان سے پہلے پروفیسر نثار احمد اںصاری کے ہاتھوں گجرات یونٹ کی ذمہ داری تھی۔

آل انڈیا مومن کانفرنس خاص طور سے ملک گیر سطح پر انصاری طبقے کے لوگوں کے فلاح و بہبود اور ان کی مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

آل انڈیا مومن کانفرنس کے نئے صدر نامزد

نو منتخب صدر لیاقت علی انصاری گجرات کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، اورآل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر فیروز انصاری صاحب کا شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال انصاری جماعت پورے ملک میں تعلیم، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں تیزی سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گجرات میں موجود انصاری برادری کے بچوں کو اعلیٰ مقام اور اعلی تعلیم کے لیے کسی بھی تعاون ضرورت ہوگی، اسے ہم پورا کرنے کی کوشش کریں گے'۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم انصاری برادری کے لوگوں کو ترقی تک پہچانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، اور انصاری برادری کے مسائل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور مرکزی حکومت سے بھی اپنے حق کے لیے مطالبات کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.