ETV Bharat / bharat

مودی کے دورے کی مخالفت ہو گی: اے اے ایس یو - آسام میں نریندر مودی کے دورے کی مخالفت ہو گی

یونین کا کہنا ہے کہ 'وہ سری لنکا ٹی 20 کرکٹ میچ کے ساتھ 10 سے 20 جنوری تک کھیلو انڈیا گیمز پر بھی نظر رکھے گی۔'

آل آسام اسٹوڈنٹز یونین
آل آسام اسٹوڈنٹز یونین
author img

By

Published : Dec 29, 2019, 10:35 PM IST

Updated : Dec 30, 2019, 7:55 AM IST

آل آسام اسٹوڈنٹز یونین نے اعلان کیا کہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کی مخالفت میں آئندہ تیسرے 'کھیلو انڈیا گیمز' کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورے کی مخالفت کی جائے گی۔'

اے اے ایس یو کے مشیر ڈاکٹر سموجل بھٹا چاریہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ پہلی مرتبہ ہو گا جب وزیر اعظم سی اے اے کے بعد آسام آئیں گے۔ اگر وہ کھیلو انڈیا گیمز کے لیے آتے ہیں، تو احتجاج کیا جائے گا۔'

یونین کا کہنا ہے کہ 'وہ سری لنکا ٹی 20 کرکٹ میچ کے ساتھ 10 سے 20 جنوری تک کھیلو انڈیا گیمز پر بھی نظر رکھے گی۔'

یونین کے صدر دیپانکر ناتھ نے کہا کہ 'اگر وزیر اعظم آتے ہیں، تو انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

انہوں نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات بعد میں دیں گے طلبا تنظیم نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کرکٹ میچ یا کھیلو انڈیا گیمز کے دوران احتجاجی مظاہرے کرے گی یا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز میں ابھی بہت وقت ہے۔ مسٹر ناتھ نے کل سے 14 جنوری تک اے اے ایس یو کے احتجاج کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھوگابهو پروگرام کے دوران ہر گھر میں سی اے اے کے خلاف عہد ، جلوس اور سی اے اے کی کاپیاں جلانے کا عزم کرنا شامل ہو گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سی اے اے کے تحت دیگر شمال مشرقی ریاستوں اور چھٹے شیڈول کے تحت آنے والے علاقوں کو چھوٹ ملنے کی وجہ سے آسام کو 20 لاکھ اضافی بنگلہ دیش کے لوگوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا انہیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے اور وہ اس کے فیصلے کا انتظار کریں گے، لیکن ساتھ ہی انہیں اپنی تحریک جاری رکھنی ہے۔ اے اے ایس یو کے جنرل سیکریٹری جنرل ایل گگوئی نے سی اے اے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ، غیر قانونی غیر ملکی ابھی بھی بغیر کسی دستاویزات کے اپنی سکونت کو جائز بنا سکتے ہیں، جبکہ ایک مسلمان در انداز صرف مذہب تبدیل کر کے ہندوستانی شہریت کا دعوی کر سکتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ سی اے اے کے خلاف آسام میں کوئی بڑی احتجاج نہیں ہوا ہے۔ اےاے ایس یو مشیر نے کہا شاہ یہاں احتجاج نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ان کی تحریک پرامن اور جمہوری نوعیت سے وہ حیران ہیں۔

تحریک کے دوران اگر کچھ لوگوں کی موت ہو جاتی تب ہی انہیں لگتا کہ احتجاج ہوا ہے۔ انہوں نے سی اے اے کو ختم کرنے کے ساتھ ہی آسام کے لیے انر لائن پرمٹ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 30, 2019, 7:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.