اداکار نے اعلان کیا کہ وہ آسام اور بہار کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں فی کس ایک کروڑ روپئے عطیہ دیں گے جس سے طوفان سے متاثرہ دونوں ریاستوں کو مدد ملے گی۔
اکشے کمار جو اکثر امدادی کاموں میں تعاون کرتے ہوئے ملک کے عوام کی مدد کرتے ہیں، نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ آسام اور بہار کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں فی کس ایک ایک کروڑ روپئے رقم عطیہ کریں گے تاکہ ان ریاستوں کو مصیبت سے لڑنے میں مدد مل سکے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز اکشے کمار نے بہار اور آسام کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور دونوں ریاستوں کے لیے فی کس ایک کروڑ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے ان کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے اور ان کی تعریف کی ہے جو چاروں طرف اتنی منفی سوچ کے باوجود وہ ان ریاستوں کی بہتری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور شوہر نک جونس نے بھی سیلاب سے متاثرہ آسام کے لیے تعاون کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جبکہ ہم سب اب بھی عالمی وبائی بیماری کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں، بھارت کی ریاست آسام ایک اور بڑے بحران سے دوچار ہے۔ بھاری مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب نے لاکھوں افراد کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔
-
#Biharfloods@nickjonas and I have made a donation, now it's your turn.@goonj: https://t.co/BHMYJa8ao1@FeedingIndia:https://t.co/lKFurhscCm
— PRIYANKA (@priyankachopra) July 28, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
🙏 pic.twitter.com/CmE0bDI8gy
">#Biharfloods@nickjonas and I have made a donation, now it's your turn.@goonj: https://t.co/BHMYJa8ao1@FeedingIndia:https://t.co/lKFurhscCm
— PRIYANKA (@priyankachopra) July 28, 2020
🙏 pic.twitter.com/CmE0bDI8gy#Biharfloods@nickjonas and I have made a donation, now it's your turn.@goonj: https://t.co/BHMYJa8ao1@FeedingIndia:https://t.co/lKFurhscCm
— PRIYANKA (@priyankachopra) July 28, 2020
🙏 pic.twitter.com/CmE0bDI8gy
زندگی اور زمین / املاک پر اثرات ناقابل تصور ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی پانی کی سطح سے کازی رنگا نیشنل پارک میں بھی سیلاب آ گیا ہے جو دنیا کے بہترین وائلڈ لائف محفوظ مقامات میں سے ایک ہے۔