پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ 'وہ کورونا وبائی مرض کے خاتمے کے بعد ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے موزوں وقت طئے کریں'۔
اکرم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ 'ذاتی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ یہ اچھا خیال ہے۔ میرا مطلب ہے کہ تمام شائقین کے بغیر کرکٹ ورلڈ کپ کیسے کھلا جاسکتا ہے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'ورلڈ کپ کے موقع پر بہت بڑا ہجوم جمع ہوتا ہے۔ دنیا کے تمام حصوں سے آنے والے تماشائی اپنی ٹیموں کی حمایت کے لئے آتے ہے۔ یہ سب ماحول کی بات ہے اور آپ اسے نظر انداز نہیں سکتے ہیں'۔
گزشتہ 28 مئی کو آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ 10 جون تک موخر کردیا تھا کیونکہ وہ اس وبائی امراض کے درمیان ہنگامی منصوبوں کی کھوج جاری رکھے ہوئے ہے جس نے دنیا بھر میں بڑی تباہی مچا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'لہذا میں یقین کرتا ہوں کہ انہیں (آئی سی سی) کو زیادہ مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہئے اور ایک بار جب اس وبائی امراض میں کمی اور پابندیوں کو کم کیا گیا تو ہم ایک مناسب ورلڈ کپ کرواسکتے ہیں'۔