سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ 'لوگوں نے ترقی اور کام کو وؤٹ دیا ہے۔'
اکھلیش نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت پھیلانے کی سیاست میں ناکام رہی۔'
خیال رہے کہ دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے شروعاتی رجحانات میں عام آدمی پارٹی نے سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راوز ایونیو میں واقع عام آدمی پارٹی ہیڈکوارٹر پر حامیوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوگئی ہے۔
دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں سے واضح اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ آم آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پانچ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اوکھلا سے امانت اللہ خان ، بلی ماران سے عمران حسین، مٹیا محل سے شعیب اقبال، مصطفیٰ آباد سے حاجی یونس اور سیلم پور سے عبدالرحیم نے کامیابی حاصل کی۔