ETV Bharat / bharat

ایئر انڈیا کا ملازمین کو معاوضہ کا اعلان - Air India

ایئر انڈیا کے کچھ ملازمین کی کووڈ 19 کی وجہ سے موت ہوگئی ہے ، ایئر لائن کے ایک سرکاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان کے رشتہ داروں کو معاوضہ ادا کیا جائے گا جو ایک مقررہ رقم ہوگی۔

ملازمین کی کووڈ 19 سے موت پر ایر ا نڈیا کا معاوضہ کا اعلان

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:03 PM IST

ائیر انڈیا نے پیر کو فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ 19 سے مرنے والے اپنے ملازمین کے لواحقین کو 90،000 سے 10 لاکھ روپے تک کا معاوضہ ادا کریں۔

ای ٹی وی بھارت کو دستیاب ہوئے ایک خط کے مطابق مستقل ملازمین کے رشتہ داروں کو 10 لاکھ روپئے ، ایر لائن کے ذریعہ براہ راست فکسڈ ٹرم کنٹریکٹ ملازمین کو 5 لاکھ روپئے اور عام ملازمین کے لیے جو ایک سال تک کمپنی میں کام کرتے ہیں انہیں کووڈ 19 سے موت کی صورت میں 90 ہزار روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔

اگر مرنے والا کارکن ، ٹھیکیدار یا خدمت فراہم کرنے والی کمپنی کے ذریعہ ملازمت کرتا تھا ، تو اس کے خاندان یا قانونی وارث کو دو ماہ کی مجموعی تنخواہ کے برابر رقم دی جائے گی۔

چاروں خطوں کے علاقائی ڈائریکٹرز کو ایک داخلی خط میں لکھا گیا ہے کہ کووڈ 19 وبائی بیماری کے پیش نظر ، کمپنی کے بہت سے ملازمین کووڈ مثبت ہو رہے ہیں اور کچھ ملازمین اس وبائی بیماری کی وجہ سے مرچکے ہیں۔

اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے مذکورہ بالا کے پیش نظر ، کووڈ 19 کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے خاندانی قانونی وارث کو ایڈہاک ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.