ETV Bharat / bharat

اویسی پروانچل کے دورے پر - مجلس اتحاد المسلمین کے صدر

یوگی حکومت میں حلیف رہ چکے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کی دعوت پر اویسی نے پروانچل کا دورہ کیا ہے۔

بنارس پہنچنے کے بعد اویسی اعظم گڑھ کے لیے روانہ ہوئے

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 12:55 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی آج وارانسی پہنچے، اس دوران انہوں نے اکھلیش یادو کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور اقتدار میں ہم نے یہاں کئی مرتبہ آنے کی کوشش کی لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی۔

بنارس پہنچنے کے بعد اویسی اعظم گڑھ کے لیے روانہ ہوئے

بہار اسمبلی انتخابات میں پانچ نشستیں حاصل کرنے کے بعد اسد الدین اویسی کی نظر اب اتر پردیش پر ہے، اویسی آج وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچے اور یہاں سے اعظم گڑھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ یوگی حکومت میں حلیف رہ چکے سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کی دعوت پر اویسی نے پروانچل کا دورہ کیا ہے۔

بنارس پہنچنے کے بعد انہوں نے بابت پور ایئرپورٹ پر اکھلیش یادو کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کی حکومت میں مجھے پوروانچل آنے کی اجازت بھی نہیں تھی لیکن اب میں آیا ہوں۔

اسد الدین اویسی بنارس کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد میڈیا بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم راج بہر کے ساتھ آگے بڑھیں گےانہوں نے کہا کہ یہاں آنا بہت ضروری تھا اور ہم مضبوطی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.