ETV Bharat / bharat

'گرای راج سنگھ کی آنکھیں ناپاک، وہ خراب ذہنیت کا مالک' - گرای راج کو اخترالایمان کا جواب

ریاست بہار کے کشن گنج ضمنی الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی کامیابی پر مرکزی وزیر گری راج سنگھ ایک متنازع بیان دیا تھا، جس پر اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اختر الایمان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گری راج سنگھ بنام اے آئی ایم آئی ایم
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 2:40 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے صدر اخترالایمان نے گری راج سنگھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ خراب ذہنیت کے انسان ہیں، انھیں اس طرح کے بیان بازی کی عادت ہے۔

گری راج سنگھ کے بیان کی اخترالایمان نے سخت تنقید کی۔

اخترالایمان نے کہا کہ گراج راج سنگھ خود کو اخباروں کے صفحات اور ٹی-وی کے اسکرینوں پر بنائے رکھنے کے لیے اس طرح کے بے جا بیانات دیتے رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گری راج کا بس چلے تو وہ تمام مسلمانوں کو باہر کا راستہ دکھا دے، لیکن وہ یہ بات جان لے کہ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے یہاں رہنے کا حق جتنا ہندو کا ہے اتنا ہی مسلمان کا بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار عہدے پر بیٹھے ہوئے آدمی کو اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہئے۔

اخترالایمان نے مزید کہا کہ گری راج سنگھ کی آنکھیں اتنی ناپاک ہے کہ جب وہ کشن گنج آئے تو یہاں کے مسلمانوں کے سروں پر ٹوپیاں دیکھی تو کہنے لگے کہ یہ تو لگتا ہے پاکستان ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے تئیں کیا سوچ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہار کے ضمنی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی کامیابی ایک خطرناک انتخابی فیصلہ ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ یہ جناح کے نظریات کی جیت ہے اور ریاست کی سماجی اتحاد کے لیے خطرہ ہے۔

دراصل بہار کے کشن گنج ضمنی الیکشن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار قمرالہدی نے کامیابی حاصل ہے اور اپنے قریبی حریف بی جے پی کی امیدوار کو تقریبا دس ہزار ووٹوں سے شکست دی ہے۔

Intro:Visual Body:Visual Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.