ایمس ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے)نے جمعہ کو ایمس، نئی دہلی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سبھی میڈیکل کالجز اور اسپتالوں سے ہڑتال پر جانے کی درخواست کی ہے تاکہ ملک میں میڈیکل کے شعبے میں ملک گیر ہڑتال ہو سکے۔
ایمس آر ڈی اے نے کہا کہ 'آپ کا ایک روز کا اتحاد ہمارے پیشہ کے لیے اچھے دن لے کر آئے گا اور ہمیں اپنے سبھی اختلافات فراموش کرنے اور طبی خدمات کو پٹری پر لانے کی ضرورت ہے۔ یہ لڑائی ہماری عزت اور وقار کی ہے اور ہمیں سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں اب مرکزی سکیورٹی قانون چاہیے۔'
واضح رہے کہ پیر کی رات مغربی بنگال کے این آر ایس اسپتال میں ایک مریض کی موت ہو جانے کے بعد مریض کے گھر رشتہ داروں نے ایک جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ مار پیٹ کی تھی جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی۔ ڈاکٹر کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔