بروہت بنگلورو مہاناگارا پالیکا (بی بی ایم پی) نے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق بقرعید یعنی عیدالاضحیٰ اور دیگر مذہبی مواقع کے دوران جانوروں کی قربانی پر کچھ جگہوں میں پابندی عائد کی گئی ہے۔
بی بی ایم پی نے ایک عوامی نوٹس میں کہا ہے کہ 'انتظامیہ نے سڑکوں، فٹ پاتھز، اسپتالز، نرسنگ ہومز، اسکولز کالجز، مندروں اور دیگر مذہبی یا عوامی مقامات کے احاطے کے اندر یا باہر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کردی ہے'۔
بی بی ایم پی نے کہا کہ 'نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والے فرد یا تنظیم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
بتادیں دیں کہ دنیا بھر میں مسلمان اپنی دو بڑی عید عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو بڑی خوشی اور تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔ عیدالاضحیٰ میں تو خاندانی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ پڑوس اور غریبوں و ضرورت مندوں کا خْاص خیال رکھا جاتا ہے۔
عیدالاضحیٰ میں مسلمان بکرا اور گائے کی قربانی کرتے ہیں۔ وہ ان جانوروں کی قربانی کرکے اس کے گوشت کو رشتے داروں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ رواں برس عیدالاضحیٰ اگست کو منائی جائے گی۔
بتادیں کہ بروہت بنگلورو مہاناگارا پالیکا (بی بی ایم پی)، کرناٹک کے شہر بنگلور میں شہری سہولیات اور گریٹر بنگلور کا ذمہ دار انتظامی ادارہ ہے۔ یہ بھارت کی چوتھی سب سے بڑی میونسپل کارپوریشن ہے، جس کی آبادی چھ لاکھ اسی ہزار ہے۔ جس کا کل رقبہ 741 کلومیٹر ہے۔
- مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن سے بنگلور کی ہوا کے معیار میں بہتری
بنگلور کے مئیر ایم گوتم کمار ہیں، جن کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے۔