ETV Bharat / bharat

بریلی: اسکول کھلنے کے بعد طالبات کے چہروں پر خوشی کی لہر

حکومت نے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی ہے کہ کوئی اسکول والدین پر بچوں کو اسکول بھیجنے کا دباؤ نہیں بنا سکیں گے۔ ایسے میں اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ والدین کو اعتماد میں لیں اور انہیں حفاظتی اقدامات کے تئیں آگاہ کریں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 7:55 PM IST

حکومت سے اسکول کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد طلباء کی آمد سے اسکولوں کا ماحول پُر رونق ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ نے طلباء کے لیے کووڈ سے حفاظت کے تمام انتظامات کر رکھا ہے۔ حالانکہ اب بھی طلباء کے والدین میں حفاظت کے تئیں کشمکش کی صورتحال ہے۔

ویڈیو

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع اسلامیہ گرلز انٹر کالج میں طالبات کووڈ کی گائڈ لائن کے مطابق درس حاصل کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ درس و تدریس کے لیے اسلامیہ میں پہنچنے والی طالبات تعداد انتہائی کم تھی۔

اتر پردیش کے تمام اضلاع میں پیر سے نویں کلاس سے بارہویں تک کے سبھی اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس اجازت کے بعد اسکولز کھول دیے گئے اور اسکول انتظامیہ نے کورونا سے حفاظت کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

اسلامیہ گرلز انٹر کالج کی پرنسپل چمن جہاں نے تمام طالبات کو کووڈ 19 کی گائڈ لائن کے مطابق ہی اسکول میں داخل ہونے کی ہدایت دی اور تعلیم کے نقصان کی تلافی کے لیے طالبات کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو پُر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ والدین کا اعتماد بھی اسی وقت بڑھےگا، جب وہ اسکولوں میں کورونا کے حفاظتی اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہوں گے۔

کچھ اسکولوں میں طلباء طالبات کی تھرمل اسکریننگ ہوئی، لیکن اُنہیں بغیر ماسک کے بھی اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

غورطلب ہے کہ حکومت نے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی ہے کہ کوئی اسکول والدین پر بچوں کو اسکول بھیجنے کا دباؤ نہیں بنا سکیں گے۔

جو والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے خواہاں ہیں، وہ اسکول کو تحریری اجازت دیں گے، تبھی بچوں کو اسکول میں داخل کیا جائے گا۔ اسلامیہ گرلز انٹر کالج میں کلاس میں بیٹھنے والی طالبات کے درمیان معاشرتی فاصلہ بھی نظر آیا اور طالبات میں ایک نیا جوش بھی محسوس کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.