ETV Bharat / bharat

ثانیہ، بھوپتی اور لئینڈر پیس کو اپنے اختلافات بھولنے ہو ں گے: بورس بیکر

جرمنی کے سابق ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ بھارت میں ٹینس کافی مقبول ہے لیکن اسے مزید سدھارنے کی ضرورت ہے۔

tennis
author img

By

Published : Feb 19, 2019, 1:06 PM IST

جرمنی کے سابق ٹینس کھلاڑی بورس بیکر نے کہا کہ بھارت میں ٹینس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا، مہیش بھوپتی اور لیانڈر پیس کو مل کر بھارتی ٹینس کو بہتر بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلاف ہے لیکن ملک کے لیے تینوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

بورس بیکر نے کہا کہ جرمنی اور فرانس میں بھی کھیل کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے سابق کھلاڑی ہی محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کو کھلاڑیوں کو اپنے اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے ٹینس کو بہتر بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹینس کی سنگلز عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 50 کھلاڑیوں میں کوئی بھی بھارتی کھلاڑی نہیں ہے۔

اس موقعے پر بورس بیکر نے سربیا کے شاندار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا،'وہ بہترین کھلاڑی ہیں اور راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلیم کا ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

undefined

چوٹ کے بعد کورٹ پر واپسی کرنے کے بعد جوکووچ نے گذشتہ 3 گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.