ETV Bharat / bharat

افغان صدر کا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

عیدالفطر کے پیش نظر طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا، جس کے بعد صدر افغانستان اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

afghan president orders to release two thousands Taliban prisoners
افغان صدر کا دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:35 PM IST

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔

گزشتہ 29 فروری کو امریکہ اور طالبان نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے ، جس کے تحت افغانوں کے درمیان باہمی مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہوگا۔

ان کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ 'افغان صدر اشرف غنی نے اتوار (مقامی وقت) کو دو ہزار طالبان جنگجوؤں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا'۔

ہفتے کے روز طالبان نے عید الفطر کے پیش نظر جنگ بندی کا اعلان کیا۔ غنی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔

صدیقی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'افغانستان حکومت امن کی پیش کش کو بڑھا رہی ہے اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کررہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.