ETV Bharat / bharat

رجنی کانت کی کمل ہاسن سے ملاقات، بیٹی کی شادی کی دعوت دی

اداکار سے سیاست داں بنے رجنی کانت اور کمل ہاسن نے چینئی میں ملاقات کی اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔

author img

By

Published : Feb 8, 2019, 12:11 PM IST

رپورٹز کے مطابق سپر اسٹار رجنی کانت نے مکل نیدھی مایم (سیاسی پارٹی) کے بانی کمل ہاسن کو اپنی بیٹی سوندریہ رجنی کانت کی شادی میں مدعو کیا۔

سوندریہ رجنی کانت ممتاز کاروباری اور اداکار وشاگن ونانگامدی کے ساتھ 11 فروری کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گی۔

رجنی کانت نے دسمبر 2017 میں سیاست میں انٹری کی ہے اور فی الوقت یہ طے نہیں ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی عام انتخاب میں الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

اسی درمیان ہاسن نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کی پارٹی آنے والے عام انتخاب میں تمل ناڈو اور پڈوچیری کی 40 لوک سبھا سیٹ کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ الیکشن کہاں سے لڑیں گے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہم کسی داغدار سے اتحاد نہیں کریں گے۔

ہاسن نے کہا، ' ہمارا مقصد کسی داغدار اور بدعنوان کے ساتھ نہیں جانا ہے۔ ہم تمل ناڈو اور پڈو چیری کی 40 سیٹوں کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ میں ابھی نہیں کہ سکتا کہ کہ میں کہاں سے لڑوں گا۔'

undefined

غورطلب ہے کہ کمل ہاسن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی عام انتخاب میں اپنی ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑے گی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.