ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے بھی کم - global pandemic

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بہ نسبت اس وبا کے مریضوں کی شفایابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور شفایابی کی شرح 91 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:41 PM IST

ماہ ستمبر کے آخر تک ملک میں کورونا وائرس کے 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے، تب سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ ایک دن میں ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 کے مزید 48،648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک روز قبل جمعرات کو یہ تعداد 49،881 ، بدھ کے روز 43،843 اور منگل کو 36،470 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57،386 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے وبا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ہوگئی۔

اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 80.89 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 73 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 563 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1.21 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 9،301 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،94،386 رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.35 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.