ETV Bharat / bharat

امت شاہ بن کر فون کرنے والے ملزمین سے پوچھ گچھ جاری

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 3:31 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نام پرمدھیہ پردیش کے گورنر کو فرضی فون کرکے رتقرری کی سفارش کرنے کےمعاملے میں گرفتار کئےگئےدونوں ہائی پروفائل ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

accused called as became Ummah Shah and inquiries continued
امت شاہ بن کر فون کرنے والے ملزمین سے پوچھ گچھ جاری

ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اس معاملے میں ایئرفورس میں تعینات ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا اور پیشہ سے ڈنٹسٹ ڈاکٹر چندریش کو گرفتار کرنے کے بعد کل ریمانڈ پر لیا ہے۔

الزام ہے کہ مدھیہ پردیش میڈیکل سائنس یونیورسٹی میں ڈاکٹر چندریش وائس چانسلر بننا چاہتے تھے اور انہوں نے دہلی میں تعینات اپنے دوست ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کی مدد سے گورنر کو اسی ہفتے مرکزی وزیر داخلہ بن کر فون کیا اور ڈاکٹر چندریش کی مدد کرنے کی بات کہی۔گورنر نے شبہ ہونے پر مرکزی وزارت داخلہ میں بات کی اورتب جاکر اس دھوکہ دہی کا پتہ چلا۔اس کے بعد گورنر کے اسسٹنٹ کی شکایت پر ایس ٹی ایف نے جانچ شروع کر کے ملزمین کو پکڑ لیا۔

ایس ٹی ایف کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش بھدوریا نے بتایا کہ 'دونوں ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اس نقطے پر بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ کیا انہوں نے اس طرح سے اور جگہ بھی دھوکہ دہی کی ہے۔دونوں ملزمین تین دن تک ایس ٹی ایف کےریمانڈ پر ہیں۔

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کے عہدے کےلئے حال ہی میں انٹرویو ہوئےتھے۔مقامی باشندے ڈاکٹر چندریش نے بھی اس کےلئے انٹرویو دیاتھا۔اس نے گورنر سے سفارش کے لئے اپنے دوست باگھیلا سے رابطہ کیا،جو پہلے گورنر کا اسسٹنٹ رہ چکا ہے۔ڈاکٹر چندریش نے تین جنوری کو اپنے دوست باگھیلا کا موبائل فون کانفرنس پر لیا اور پھر دن میں گورنر کے پرسنل اسسٹنٹ کو لینڈ لائن پر فون کیا۔اس دوران ڈاکٹر چندریش نے کہا کہ ڈاکٹر چندریش نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ کا پرسنل سکریٹری بول رہا ہے اور گورنر سے بات کرائیے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے لئے امریکہ سے بہتر ایران کی دوستی: کلب جواد

ذرائع کے مطابق گورنر کے لائن پر آتے ہی سامنے والے شخص(باگھیلا)نے مرکزی وزیر بن کر بات کی اور وائس چانسلر کی تقرری کے معاملے میں ڈاکٹر چندریش کی مدد کرنے کی بات کہی۔گورنر کو اس پر شک ہوا اور معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ فون مرکزی وزارت داخلہ سے نہیں آیاتھا۔اس کے بعد راج بھون کی جانب سے پولیس میں شکایت کی گئی۔
معاملے کی جانچ کے بعد ایس ٹی ایف نے دو دن پہلے دونوں ملزمین کو حراست میں لیا اور ابتدائی جانچ کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیاگیا۔اب دونوں ایس ٹی ایف کی ریمانڈ پر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.