ETV Bharat / bharat

سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے عمل میں تیزی

کمشنر سنجے سنگھ نے کہا کہ 'ایک برس کے بعد نہ صرف ٹینڈر منظور ہوا بلکہ آئی سی سی کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ جس میں آج جاپانی کمپنی این ای سی کو ٹینڈر دیا گیا'۔

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:49 PM IST

accelerate the process of making saharanpur a smart city
سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے عمل میں تیزی

سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے، جس کا ٹینڈر جاپان کی ایک معروف کمپنی این ای سی کو دیا گیا ہے۔

ویڈیو

سہارنپور نگر نگم میں اسمارٹ سٹی کے تعلق سے ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا، جس میں جاپان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک این ای سی کمپنی کو سہارنپور کو سمارٹ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

این ای سی کمپنی کے ذریعہ شہر کو کتنی جلد اسمارٹ بنایا جائے گا، یہ بات قابل غور ہوگی۔

اس دوران سہارنپور کمشنر سنجے سنگھ، میونسپل کمشنر گیانیندر سنگھ، میئر سنجیو والیا، بی جے پی ضلع صدر اور این ای سی کمپنی کے عہدیدار موجود تھے۔

اسمارٹ سٹی بنانے والی فہرست میں نام آنے کے بعد سہارنپور کو مسلسل اسمارٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس بابت کمشنر سنجے سنگھ نے کہا کہ 'ایک برس کے بعد نہ صرف ٹینڈر منظور ہوا بلکہ آئی سی سی کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ جس میں آج جاپانی کمپنی این ای سی کو ٹینڈر دیا گیا'۔

اس میں تقریبا 100 کروڑ کی لاگت سے پورے شہر میں ایک بہت بڑا سسٹم روم تعمیر کیا جائے گا، جہاں سے پورے شہر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اس کی مدت کو ایک سال رکھی گئی ہے لیکن اسکام کو آٹھ مہینے میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یکم جنوری 2021 کو سہارنپور کے مختلف مقامات پر کچھ کیمرے اور ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ براہ راست لائیو کرینگے، اس کے بعد شہر کے کچھ حصوں کی مانیٹرنگ شروع کی جائے گی۔

کمشنر سہارنپور سنجے سنگھ کے مطابق 'مارچ تک پورے شہر کو کیمروں کے ساتھ لائیو کرنے کی کوشش کریں اور وزیر اعلیٰ سے اس کا افتتاح کرنے کی درخواست کی جائیگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.