ETV Bharat / bharat

ملک میں کل 1268 کورونا ٹیسٹ لیبز

ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے ٹیسٹ کرنے والی لیبز کی تعداد 1268 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:04 PM IST

A total of 1268 Corona test labs in the country
ملک میں کل 1268 کورونا ٹیسٹ لیبز

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے ٹیسٹ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں مزید چھ لیبز شامل کی گئیں ہیں۔ ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 885 ہے اور نجی لیبز کی تعداد 368 ہے۔

اس وقت ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 650 ہے (سرکاری: 398، نجی: 252) جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 513 (سرکاری: 455، نجی: 58) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب 105 (سرکاری: 37 ، نجی: 68) ہیں۔

ان 1268 لیبز نے 19 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 256039 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،40،47،908 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 40425 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے، جس سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 3،90،459 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس: ایک دن میں ریکارڈ 40 ہزار سے زائد نئے کیسز

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جنوری تک پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی سہولت موجود تھی، مارچ میں لیبز کی تعداد بڑھ کر 121 ہوگئی تھی اور اب چھ ماہ بعد ملک بھر میں 1268 لیبز میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.