ETV Bharat / bharat

ملک میں کُل 1،065 کورونا ٹیسٹ لیبس

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:18 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبس کی تعداد بھی دن بدن بڑھ کر 1،065 ہوگئی ہے۔

ملک میں کُل 1،065 کورونا ٹیسٹ لیبس
ملک میں کُل 1،065 کورونا ٹیسٹ لیبس

جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبس شامل کی گئیں۔

ان میں سے سرکاری لیبس کی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔

ان 1،065 لیبس نے 01 جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2،29،588 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 90،56،173 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 ​​جنوری تک پنے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی اور اب پانچ ماہ بعد ملک بھر میں 1،065 لیبس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.