ETV Bharat / bharat

کپواڑہ میں برفانی طوفان میں پھنسنے کے باعث تین افراد ہلاک

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ ۔ کپواڑہ شاہراہ پر گذشتہ شب پیدل سفر کرنے کے دوران تین افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر شدید ٹھنڈ کے باعث ہلاک ہوگئے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 3:23 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پانچ افراد کرناہ ۔کپواڑہ شاہراہ پر پیدل سفر کررہے تھے اور کرناہ کی طرف رواں دواں تھے جوں ہی یہ لوگ رات کے قریب ایک بجے سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر پہنچے تووہ ایک برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔

اطلاعات کے مطابق دو افراد معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن دیگر تین افراد طوفان میں پھنس کر شدید ٹھنڈ برداشت نہ کرنے کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ دو بچ کرنکلنے والے افراد نے انہیں واقعہ کے بارے میں مطلع کیا اور پولیس اور فوج کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے واردات پر پہنچی لیکن سردی کی شدت برداشت نہ کرنے کے باعث تینوں افراد کی موت ہوچکی تھی۔

ہلاک شدگان کی شناخت طاہر یونس خواجہ ولد محمد یونس، عبد الخالق شیخ ولد غلام قادر ساکنان حاجی ناڑ کرناہ اور فرید احمد ولد لعل الدین ساکن شمس پورہ کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایس ایس پی کپواڑہ امبارکر شری رام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر برفانی طوفان میں پھنس کر سردی کی شدت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے تین افراد از جان ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناہ۔کپوارہ شاہراہ بھاری برف جمع ہونے کے باعث بند پڑی ہے۔

Intro:Body:

danish afroz

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.