مظفرنگر کا علاقہ شیو چوک کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے، بازاری علاقہ ہونے کی سبب عام دنوں میں یہاں عوام کی کافی چہل پہل ہوتی ہے۔
اسی کے مدنظر شہر کی ایک سماجی تنظیم پروپکاری سیوا سمیتی نے یہاں آنے جانے والے لوگوں کی صحت کا خیال کرتے ہوئے اور انھیں کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ایک سینیٹائزیشن مشین نصب کرائی ہے۔
جہاں لوگ آج اس وبأ س بچنے کے یے ہاتھ صاف کرتے ہیں اور ماسک سے چہرے کو ڈھکا جاتا ہے لیکن پھر بھی انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ لیکن ایک شخص اپنے پورے جسم کو ایک وقت میں سینیٹائز نہیں کرسکتا۔
سمیتی کے اراکین نے اس بارے میں خیال کرتے ہوئے شہر میں ایک ایسی مشین نصب کرنے کا سوچا جو ایک شخص کو ایک وقت میں پوری طرح سے سینیٹائز کرسکے۔
اسی وجہ سمیتی کے ایک رکن زبیر نامی شخص نے دن رات محنت کرکے یہ سینیٹائزیشن مشین تیار کی ہے جس سے کوئی بھی گزرنے والا پوری طرح سے سینیٹائز ہوجائے گا۔
اس مشین کا افتتاح ضلع کے متعدد اعلی افسران کی موجودگی میں کیا گیا اور مقامی لوگوں میں بھی اس تعلق سے کافی خوشی دیکھی جارہی ہے۔