ETV Bharat / bharat

گجرات: میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر ایک نظر - ریاست گجرات میں میونسپل کارپوریشن  کے انتخابات

ریاست گجرات میں میونسپل کارپوریشن  کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر ایک نظر
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 7:25 PM IST

ریاست گجرات میں میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوچکی ہے، شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

آج مختلف مقامات جیسے وڈوڈرا، جوناگڑھ، امریلی، احمد آباد، موربی، دوارکا، کپاڑونج اور چھوٹا ادئے پور میں میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

احمد آباد کے بہرام پورہ وارڈ نمبر 35 میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ بہرام پورا کے میونسپل کاؤنسلر یوسف اجمیری کی وفات ہونے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کی جارہی ہے۔

ویڈیو : میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر ایک نظر

اس سیٹ پربی جے پی سے کملیش پرمار اور کانگریس سے قمر الدین پٹھان، این سی پی سے مزمل میمن اور آزاد امیدوار کے طور پر حبیب شیخ انتخابی میدان میں ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے ان انتخابات میں 52،000 سے زیادہ ووٹر، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

  • وڈودرا سیٹ

وڈودرا سیٹ کی وڈوڈرا وارڈ نمبر 13 کی ایک سیٹ کے لیے بھی ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
وارڈ نمبر 13 میں 77 بوتھس پر پولنگ ہو رہی ہے۔
انتخابات میں مجموعی طور پر 62444 ووٹرز کا اندراج ہوا ہے۔
یہاں 31320 مرد اور 31105 خواتین کے ساتھ ساتھ 9 سروس ووٹرس ہیں۔
اس سیٹ میں ہونے والے انتخابات کے لیے بی جے پی اور کانگریس کے دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
پولنگ ہونے کے بعد وڈودرا کی ہائی اسکول میں ای وی ایم کو اسٹروگ روم پر سخت پولس بندوبست کے ساتھ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں : مہاراشٹر کا تازہ رجحان: بی جے پی - شیوسینا کو واضح اکثریت

جس کے نتائج 24 اکتوبر کو اعلان کیا جائے گا۔ ووٹنگ کے عمل کے لیے 500 سے زائد ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • کھیڑا سیٹ

کھیڑا کی کپڑونج میونسپل کارپوریشن کی 10 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کی جارہی ہے۔
یہاں 34 بوتھ سنٹرز پر پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں
کپڑونج ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔
کانگریس کے بی جے پی اور غیر بی جے پی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
بمل شاہ کو سسپینڈ کرنے سے نو نشستیں خالی ہوگئیں تھیں۔جس کے لئے ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔

  • جوناگڑھ سیٹ

ریاست میں میونسپل کارپوریشن کے متعدد وارڈوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جس میں جوناگڑھ میونسپل وارڈ نمبر 3 کا ضمنی انتخاب بھی آج ہوررہے ہیں۔ وارڈ نمبر 3 میں 15 ہزار 595 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

  • امریلی سیٹ

تو وہیں امریلی کے راجولا میں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 7 میں بھی انتخابات ہورہے ہیں۔جہاں بی جے پی کانگریس اور بی ایس پی کے درمیان سہ رخی جنگ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.