اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء تھے۔ ان میں 97 ہزار 348 طلباء اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہیں۔ کل طلباء میں ریگولر ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 طلباء پرائیویٹ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں ابھی تک 95 ہزار طلباء امتحان چھوڑ چکے ہیں، جو تشویشناک پہلو ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ ابھی ذمہ داران کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔
حلانکہ گزشتہ کچھ سالوں سے مسلسل مدرسہ بورڈ میں طلبہ کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پہلے جہاں بورڈ کے امتحانات مئی اور جون ماہ میں ہوتے تھے، وہیں اب یو پی بورڈ اور سی بی ایس سی بورڈ کی ساتھ امتحانات کروائے جارہے ہیں، جس وجہ سے مدرسہ بورڈ میں کم طلباء شامل ہو رہے ہیں۔
مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے ہیں۔
لکھنؤ میں کل چھہ امتحان سینٹر بنائے گئے ہیں، جن میں تقریبا پانچ سو سے زائد طلبا نے امتحان چھوڑا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران طلبہ نے کہا کہ پیپر آسان تھا۔ لہذا ہم نے وقت کے پہلے کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے امتحان کی پہلے سے ہی تیاریاں مکمل کرلی تھی، جس وجہ سے امتحان میں کوئی دشواری پیش نہیں آرہی۔
طلباء کا امتحانات میں شامل نہ ہونا تشویش ناک - up madarsa board students away from examination
اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات 25 فروری سے شروع ہیں۔ اس بار کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل تھے۔ لیکن ابھی تک 95 ہزار سے زائد طلباء امتحان چھوڑ چکے ہیں۔ یہ تعداد مزید اور بڑھ سکتی ہے۔