ETV Bharat / bharat

دوسرے روز 82 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں کورونا مریضوں کے 97,894 نئے کیسز کی تصدیق کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ 16 ستمبر کو مسلسل دوسرے روز 82،000 سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

دوسرے روز 82 ہزار سے زائد مریض صحتیاب
دوسرے روز 82 ہزار سے زائد مریض صحتیاب
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 7:33 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 82,719 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھا کر 40,25,079 ہوگئی ہے۔

وزارت نے آج بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں سے 21.22 فیصد افراد مہاراشٹر سے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق16 ستمبر کو وائرس سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں میں مہاراشٹر کے 17,559, ، آندھرا پردیش کے 10,845، کرناٹک کے 6,580,، تمل ناڈو کے 5,768،اترپردیش کے 6،476،اڈیشہ کے 4,121، دہلی کے 3,313، مغربی بنگال کے 2,971، تلنگانہ 2,108، آسام کے 2,464، ہریانہ کے 1,771 اور بہار کے 1,676،راجستھان سے 1،479 ، گجرات سے 1،447 اور اتراکھنڈ سے 1،202 افراد شامل ہیں۔

اننت ناگ: آف لائن کلازیز سے بچوں میں خوشی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریکوری کی شرح کے معاملے میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں ری کوری کی شرح 92 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تملناڈو میں ریکوری کی شرح 89 فیصد، مغربی بنگال میں 87 فیصد، دہلی میں 84 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، گجرات میں 83 فیصد ،آندھرا پردیش میں 83 فیصد ،گجرات میں 83 فیصد ،تلنگانہ میں 81 فیصد ، آسام میں 80 فیصد اور اڈیشہ میں 80 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.