کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوئی جس میں اس معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ کانگریس یا اس کی اتحادی ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ نے ان امتحانات کے انعقاد کو کووِڈ۔19 کے پیش نظر طلبہ کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا اور فوراً اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش سنگھ بگھیل، پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ، پدوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حصہ لیا۔