ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 ویکسین کا جائزہ لینے 64 غیر ملکی نمائندے حیدرآباد پہنچے

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرتا ہے اور کووڈ 19 وبا کے دوران بین الاقوامی سطح پر اس سمت میں اہم کام کر رہا ہے۔

COVID-19 vaccine
COVID-19 vaccine
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 10:08 AM IST

Updated : Dec 9, 2020, 10:21 AM IST

بھارت میں کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے کام کر رہے بھارت بائیوٹیک اور بائی لاجیکل ای کا دورہ کرنے کے لئے بیرون ممالک کے 64 نمائندے آج حیدرآباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اس قسم کا پہلا دورہ ہے جس کے بعد دوسرے شہروں کا بھی دورہ کیا جائے گا۔

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرتا ہے اور کووڈ 19 وبا کے دوران بین الاقوامی سطح پر اس سمت میں اہم کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں تجربہ کی جا رہی ویکسین کافی اہم ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اس بحران کے دور میں بھارت ویکسین بنانے اور اسے فراہم کرنے میں پوری عالم انسانیت کو مدد کرے گا۔

کورونا ویکسین تجربے اور اسے تیار کرنے کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نے احمدآباد میں زائڈس بائیو ٹیک پارک، حیدرآباد میں بھارت بائیو ٹیک اور پونے میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا 28 نومبر کو دورہ کیا تھا۔

انہوں نے گینیوا بائیو فارماسیٹوکلس لمیٹیڈ پونے، بائیو لاجیکل ای لمیٹیڈ حیدرآباد اور ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز لمیٹیڈ حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ 30 نومبر کو ورچوئل نشست کی۔

یہ ٹیمیں کووڈ 19 ویکسین کا تجربہ کرنے اور اسے تیار کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں۔

بھارت بائیو ٹیک نے پیر کے روز اپنی کووڈ 19 ویکسین 'کوویکسین' کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لئے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کو درخواست دی ہے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے بعد یہ دوسری بھارتی کمپنی ہے جس نے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لئے درخواست دی ہے۔

Last Updated : Dec 9, 2020, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.