انتڑنیشل فیڈریشن آف جرنلسٹز(آئی ایف جی) نے بدھ کے روز رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ سال 2020 میں ہلاک کیے گئے 60 صحافیوں میں سے آٹھ کا تعلق بھارت سے ہیں۔
آئی ایف جے کے مطابق 'بھارت صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک بنتا جارہا ہے۔ سنہ 2020 میں بھارت میں آٹھ صحافیوں کو مارا گیا جس کی وجہ سے بھارت صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والا مشکل ترین ملک بن گیا ہے۔'
انتڑنیشل فیڈریشن آف جرنلسٹز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'سال 2020 تاریخ میں عالمی وبائی بحران کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے صحافیوں اور میڈیا عملے کے لیے ظلم و ستم کا بھی سال رہا۔ سنہ 2020 میں 60 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا جو سنہ 2019 کے مقابلے میں (49) میں زیادہ ہے۔ سنہ 2019 کے مقابلے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ رہے ہیں۔'
آئی ایف جے کے مطابق میڈیا پیشہ ور افراد کی ہلاکتوں کی موجودہ تعداد اسی سطح پر ہے جب 1990 میں آئی ایف جے نے صحافیوں اور میڈیا عملے کے ہلاک ہونے کے بارے میں سالانہ رپورٹس شائع کرنا شروع کیں۔
رپورٹ کے مطابق 'دنیا بھر میں فرقہ وارانہ تشدد سے صحافیوں میں دہشت کا ماحول جاری ہے۔ اس دوران دنیا بھر میں متعدد صحافیوں نے آزادانہ رپورٹنگ کے لیے بڑی قیمت ادا کی ہے۔'
آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ '2020 بھی صحافیوں کے لیے کچھ مختلف نہیں رہا ہے۔ 2020 میں ہر ملک کی درجہ بندی میں میکسیکو پانچ برسوں میں چوتھی بار 14 ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد بھارت (8)، افغانستان (7)، پاکستان (7)، فلپائن (4)، شام (4) جبکہ عراق اور نائیجیریا میں 3 ہلاکتیں ریکارڈ کیں گئیں۔ '