ETV Bharat / bharat

بہار حکومت کا اقلیتوں کی فلاح کے لیے 532 کروڑ کا بجٹ

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:58 PM IST

بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح نے آج مالی سال 21-2020 کیلئے 532 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ کے وزیر خورشید عالم عارف فیروز احمد نے کئی دعوے کیے۔

بہار حکومت کا اقلیتوں کی فلاح کے لیے 532 کروڑ کا بجٹ
بہار حکومت کا اقلیتوں کی فلاح کے لیے 532 کروڑ کا بجٹ

حزب اختلاف نے حکومت کے اس بجٹ کو حکومت کا جھوٹ قرار دیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ کا 30 فیصد بھی خرچ نہیں کیا۔ 532 کروڑ اقلیتوں کی فلاح کیلئے ناکافی ہے۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ پیش کئے گئے 532 کروڑ کے بجٹ کو حزب اختلاف نے انتخابی جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔ کانگریس کے پریم چند مشر نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کا 25 فیصد سے زیادہ اب تک خرچ نہیں کیا ہے۔ یہ لوگ مارچ کی لوٹ میں لگے ہیں۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عالم عرف فیروز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ جو لوگ خرچ نہ ہونے کی بات کر رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں 31 مارچ کے بعد ہم سے اعدادوشمار لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر خرچ نہیں ہوا ہوتا تو بجٹ آج 532 کروڑ کا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2005 میں بجٹ تین کروڑ کا تھا اور آج 532 کروڑ کا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں بہار میں اقلیتوں کے لیے بہتر سے بہتر کام ہو رہے ہیں

دارالحکومت پٹنہ میں وقف املاک پرغاصبانہ قبضے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جتنے بھی املاک پر قبضہ ہے انہیں خالی کرایا جارہا ہے۔وزیر خورشید عالم نے دعوی کیا کہ وقف املاک کو غاصبانہ قبضے سے خالی کرا کر اس پر کثیرالمقاصد بلڈنگ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن مدارس کی اپنی عمارت نہیں ہے ان میں چار کمروں کی عمارت تعمیر کرائی جارہی ہے۔ریاست میں اقلیتی طبقات کے بچوں کے لئے مفت کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.