ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کورونا پازیٹیو کے 52 نئے معاملے - ڈاکٹر کمار

مرکز کے زیرانتظام ریاست پڈوچیری میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفکیشن کے 52 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 338 ہوگئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:30 PM IST

میڈیکل سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن کمار نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

ڈاکٹر کمار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جمعہ کی شام کو کورونا وائرس سے 13مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔

ٹھیک ہونے والے مریضوں میں سے آٹھ سرکاری میڈیکل کالج سے، چار جپمیر سے اور ایک کرائکل سرکاری جنرل اسپتال کے مریض ہیں۔ ایک فعال معاملے کوپورٹل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاست کے اسپتالوں میں 200 مریضوں کاعلاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پڈوچیری علاقہ میں تقریباً 50 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ماہے اور ینم علاقہ کورونا سے پاک ہیں۔

نئے مریضوں میں 38 سرکاری میڈیکل کالج، 12جپمیر اور دو کرائکل سرکاری جنرل اسپتال میں داخل ہیں۔ اس وقت سرکاری میڈیکل کالج میں 161 مریضوں ور جپمیر میں 31 اور کرائکل سرکاری جنرل اسپتال میں آٹھ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ریاست میں اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 338 پہنچ گئی ہے اور 131 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے، 200مریضوں کاعلاج کیا جارہا ہے اور کورونا سے سات مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.