لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے پہلے دن دہلی میں کورنا وائرس سےاب تک سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ کچھ پابندیوں کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعاد میں گھروں سے نکل کر باہر آئے ہیں۔ اور ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا شروع کردیا ہے۔
پریشانی کی بات یہ ہے کہ دہلی میں بھی کورینا سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 166 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 87 معمر افراد تھے۔
دہلی میں اب تک 4750 افراد ٹھیک ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ وہیں 5638 افراد کا ابھی علاج جاری ہے۔
دہلی کی مختلف ہسپتالوں میں جتنے کورونا کے مریض ہیں ان میں سے 158 ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں ،وہیں 16 ویںٹیلیٹر ہیں۔
دہلی میں کنٹینمنٹ زون میں بیماری کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ کئی دنوں سے کوئی نیا ہاٹ اسپاٹ نہیں بنا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی تک پوری دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 70 ہے۔