ETV Bharat / bharat

جل جیون مشن سے وابستہ ہوئے پانچ کروڑ کنبے - نل سے پانی

وزیر اعظم نریندر مودی کے 2024 تک ملک کے ہر خاندان کو 'نل سے پانی' مہیا کرنے کے منصوبے کے تحت، اب تک پانچ کروڑ خاندانوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوچکا ہے جن میں سے دو کروڑ خاندانوں کو ایک سال کے دوران اس اسکیم سے جڑا ہوگیا ہے۔

50 lakhs families add with jal jeevan mission
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 10:50 PM IST

وزیر اعظم مودی نے پچھلے سال 15 اگست کو لال قلعے کے فصیل سے ملک کے تمام 19 کروڑ گھروں کو 'نل سے پانی' فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مشن موڈ پر کام کرنا شروع کردیا۔

کووڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے اس کام کی رفتارکچھ متاثر ہوئی لیکن جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی، اس کام نے پھرسے رفتار پکڑ لی۔ کوئی بھی خاندان اس اسکیم سے محروم نہ رہے، اس لئے یہ کام گاؤں کی سطح پر کیا جارہا ہے اور اس پر نظر رکھی جارہی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک ملک میں 18 کروڑ 93 لاکھ 30 ہزار 879 گھروں میں سے 4 کروڑ 94 لاکھ 63 ہزار 297 گھروں کو اس اسکیم سے جوڑا گیا ہے، جس میں 66 لاکھ 21 ہزار 821 گھروں تک نل سے پانی پہنچانے کے سلسلے میں گجرات پہلے نمبر پر رہا جبکہ مہاراشٹر 53 لاکھ 88 ہزار 428 گھروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔ سبھی ریاستوں میں گھروں کی تعداد مختلف ہے اور فیصد کے لحاظ سے پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش سب سے آگے ہیں۔

پروجیکٹ سے وابستہ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کام کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور کووڈ 19 کے باعث بے روزگار ہوئے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کو اس منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں روزگار فراہم کرایا جائے گا۔ اس اسکیم سے دیہی علاقوں کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور ان کی پریشانیوں کا نپٹارہ ہوجائے گا جبکہ گاؤں کے لوگوں کو پینے کا پانی بھی مل سکے گا۔

اس افسر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے اعلان کے بعد سے ہی اس سمت میں تیزی سے کام جاری رہا ہے۔ 'جل جیون مشن' کے اعلان کے بعد 25 دسمبر تک اس سلسلے میں کام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئیں۔

دیہی علاقوں میں ہر گھر کو اس اسکیم سے فائدہ حاصل ہو اور غلطی سے کوئی کنبہ محروم نہ رہ جائے، لہذا گاؤں کی سطح پر واٹر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جس میں 50 فیصد خواتین ممبران کو جگہ دی گئی تھی۔ مشن کی تکمیل میں کوئی کمی نہ رہے اس کے لئےگاؤں کی سطح پر دیہی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

افسر کا کہنا ہے کہ گاؤں میں نلوں سے پانی حاصل کرنے کا کام پہلے ہی چل رہا تھا، لیکن اس کی رفتار کافی سست تھی لیکن جیسے ہی وزیر اعظم نے اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تو ابتدائی سات ماہ کے دوران 85 لاکھ گھروں کو نل سے پانی پہنچایا گیا۔

کووڈ ۔19 کی وجہ سے رواں سال اپریل اور مئی میں پروجیکٹ کا کام متاثر ہوا تھا لیکن لاک ڈاؤن کھلتے ہی اس پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا تھا اور اس کے پہلے مرحلے میں کے تحت 85 لاکھ گھروں تک نل سے پانی پہنچانے کا کام مکمل کیا گیا تھا اور 10 اگست تک یہ تعداد بڑھ کر 88 لاکھ ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.