ETV Bharat / bharat

لاپتہ بھارتی شہری چین میں داخل؟

ریاست ارونا چل پردیش کے علاقے اپر سبنسری سے پانچ بھارتی لاپتہ ہوگئے تھے، ان کا پتہ چل گیا ہے، یہ تمام لوگ شکاری تھے۔

file photo
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:25 AM IST

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پاس سے غائب پانچ لاپتہ بھارتی شہریوں کا پتہ چل گیا ہے ۔

بھارتی فوج کی جانب سے انہں ٹریس کیا جا رہاہے، بالآخر ان کا پتہ چل گیا ہے۔

یہ تمام لاپتہ بھارتی شہری 2 ستمبر 2020 کو نادانستہ طور پر سرحد کے پار چین میں داخل ہوگئے تھے ، ان کا پتہ چل گیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ہرش وردھن پانڈے ، پی آر او ڈیفنس ، تیج پور نے کہا کہ چینی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ بھارتی شہری ان کے ملک میں ملے ہیں ۔

پانڈے نے کہا کہ چینی فوج نے 8 ستمبر2020 کو ہاٹ لائن پر ردعمل ظاہر کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ لاپتہ بھارتی شہری چینی حدود میںملے ہیں۔

ان شہریوںکی جلد بھارت واپسی کے لیے چین کے فوجی عہدیداران سے گفت وشنید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نائب صدر جمہوریہ نے آنکھوں کا عطیہ کرنے کی اپیل کی

گذشتہ 5 ستمبر 2020 کو کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی نینونگ ایرنگ نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے اروناچل پردیش کے اپر سبنسری کے ناچو علاقے سے پانچ لڑکوں کو اغوا کیا ہے۔

انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ ان کی 'محفوظ واپسی' کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.