ETV Bharat / bharat

این آر ایس میڈیکل کالج معاملے میں 5 ملزمین کو ضمانت

author img

By

Published : Jul 1, 2019, 10:52 PM IST

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

5 accused got bail in connection with NRS medical college

گذشتہ 10 جون کو مغربی بنگال کے این آر ایس میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئرڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں گرفتار پانچ افراد کومقامی عدالت نے عارضی طور پر ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سیالدہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمین کو دو ہزار کے ذاتی مچلکے پر رہاکرنے کی ہدایت دی۔

ضمانت ملنے والوں میں محمد شاہنواز، عادل حسین،عادل شیخ،محمد یوسف اور محمد بادل شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 85 سالہ مریض کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے جونیئرڈاکٹرز کے ساتھ مارپیٹ کی تھی جس میں دو جونیئر ڈاکٹر شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد بنگال کے سرکاری ہسپتالوں کے جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے تھے، جو ایک ہفتے تک جاری رہا اور ملک بھر میں اس ہڑتال کو حمایت ملی۔ بعد میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم ہوسکا۔

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔ تاہم ججز نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے اس معاملے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس لیے ضمانت دی جارہی ہے۔

Intro:کانگریس یم یل اے آنند سنگھ کا استعفا منظور نہیں کیاگیا

Body:ریاست کرناٹک کے وجے نگر حلقہ کے کانگریس یم یل اے آنند سنگھ نے گورنر اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے وہ اس منظور نہیں کیا گیا ہے... یہ سب بی جے پی پارٹی کی افواج ہے. یہ ریاست کرناٹک میں مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں. ریاست کرناٹک کے اقلیتی بہبودی وزیر اور ہاویر ی ضلع انچارج وزیر ضمیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے بتاتے ہوئے کہا.. کہ انھوں کے گورنر کو آنند سنگھ کے استعفیٰ کے متعلق فون پر بات کر نے پر گورنر نے کہا ہے کہ وہ کولار میں ہیں آنند سنگھ کا استعفیٰ منظور نہیں کیاگیا ہے.. 1...بائٹ...اقلیتی بہبودی اور ہاویری ضلع وزیر ضمیر احمد خان

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.