ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 4623 اموات - coronavirus worldwide

چین کے شہر ووہان میں اب کوروناوائرس کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دنیا میں کوروناوائرس سے 48322  اموات
دنیا میں کوروناوائرس سے 48322 اموات
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Mar 12, 2020, 7:01 PM IST

چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4623 ہوچکی ہے جبکہ 125,841لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔

ہندستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملات 60برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے۔

دنیا میں کوروناوائرس سے 48322  اموات
دنیا میں کوروناوائرس سے 48322 اموات

اس وقت کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3169لوگوں کی موت گئی ہے جبکہ 80,793لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 827لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 12462لوگ اس متاثر ہوئے ہیں۔

خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائر کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 354لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 9000لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 60لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7755لوگ اس سے متاثر ہیں۔

Last Updated : Mar 12, 2020, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.