ریاست کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ یہاں کے ایک اسپتال میں ایک 45 سالہ خاتون کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگئی ہے ، جس سے ریاست میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اس خاتون کو 5 اپریل کو یہاں کے آمندورو سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اس خاتون کا کورونا وائرس ٹسٹ کیا گیا تھا جو مثبت پایا گیا ۔
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو شام 7 بجکر 7 منٹ پر اس عورت کا انتقال ہوگیا جب اسے سانس لینے میں دشواری میں شدت آئی۔ تمل ناڈو نے اب تک 969 مثبت واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔