ETV Bharat / bharat

اتر پردیش: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل - murder in paryagraj

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پریاگ راج ایس پی کے ہمراہ پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی۔

اتر پردیش: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 1:07 PM IST

ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج نگر حلقہ پٹیل گنج میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی حالت میں ملی ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق برہمن خاندان کے شوہر اور بیوی سمیت دو بیٹیاں اور ایک بیٹا کو صبح کے وقت شرپسندوں نے بے گولی مار کر دردی سے قتل کردیا، حالانکہ خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، اطلاع ملنے پر موقع پر بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اتر پردیش: ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

ابھی تک اس قتل کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے، اس واقعے کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، اس قتل کی اطلاع موصول ہونے پر، ایس ایس پی پریاگراج سمیت بہت سے اہلکار تفتیش میں شامل ہیں، اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کررہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی کانپور میں پولیس اور وکاس دوبے کے درمیان تصادم میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں، ان میں ایک ڈی ایس پی، ایس او اور چوکی انچارج کے ساتھ پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں، ان واردات کے بعد اکھیلیش یادو، پرینکا گاندھی اور دوسرے بڑے لیڈران یوگی حکومت پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.