ETV Bharat / bharat

وندے بھارت مشن: پہلے دن 363 شہریوں کی واپسی - وندے بھارت مشن:

بیرون ملک پھنسے بھارتیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شروع کیے گئے ’وندے بھارت‘ مشن کے پہلے دن 09 نو نہالوں سمیت 363 شہریوں کو لے کر دو پروازیں جمعرات کی رات کیرلا پہنچیں۔

وندے بھارت مشن: پہلے دن 363 شہریوں کی واپسی

author img

By

Published : May 8, 2020, 12:53 AM IST

بیرون ملک پھنسے بھارتیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شروع کیے گئے ’وندے بھارت‘ مشن کے پہلے دن 09 نو نہالوں سمیت 363 شہریوں کو لے کر دو پروازیں جمعرات کی رات کیرلا پہنچیں۔

یہ دونوں پروازیں ائیر انڈیا ایکسپریس کی تھیں جو شہری ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ایئر لائن ہے۔

پہلی پرواز ابو ظہبی سے کوچی پہنچی جس میں 177 مسافر اور چار نو نہال تھے۔ دوسری پرواز دبئی سے کوجھیکوڈ پہنچی ہے۔ اس میں 177 مسافر اور پانچ نو نہال سوار تھے۔

واضح رہے کہ دبئی میں پھنسے کئی بھارتی جو ویزٹ ویزے پر گئے تھے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اور ان میں بہت ساری خواتین حاملہ ہیں، انھوں نے بھارت سرکار سے اپیل کی تھی کہ انھیں ملک واپس لانے کا اقدام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.