ETV Bharat / bharat

دسمبر سے 24 گھنٹے تک آر ٹی جی ایس کی سہولت - Online payment

بڑی رقم کی ادائیگی کی الیکٹرانک 'ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم' (آر ٹی جی ایس) کی سہولت دسمبر سے ہفتے کے تمام دنوں اورچوبیسوں گھنٹے دستیاب ہوگی۔

دسمبر سے 24 گھنٹے تک آر ٹی جی ایس کی سہولت

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:20 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تیسرے دو ماہی اجلاس کے بعد آج بتایا کہ چھوٹی رقم کی آن لائن ادائیگی 'نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر' (این ای ایف ٹی) سسٹم کی آن لائن ادائیگی کی سہولت گذشتہ برس دسمبر سے چوبیس گھنٹے کردی گئی ہے، یہ سسٹم بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب آر ٹی جی ایس کو بھی چوبیس گھنٹے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا 'یہ طے کیا گیا ہے کہ آر ٹی جی ایس سسٹم بھی ہفتہ کے سبھی دن چوبیس گھنٹے دستیاب کرایا جائے گا، اس کے ساتھ ہی بھارت ان منتخب ممالک میں شامل ہوجائے گا جہاں بڑی رقم کے لیے 'ریئل ٹائم' کی ادائیگی سسٹم ہفتہ کے تمام دن چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہوگا، یہ سہولت دسمبر 2020 سے نافذ ہوگی'۔

یہ بھی پڑھیں: ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی

فی الحال آر ٹی جی ایس کی سہولت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہے، یہ سہولت اتوار اور مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو بالکل بھی دستیاب نہیں ہوتی۔ آر ٹی جی ایس کے تحت کم سے کم دو لاکھ روپے آن لائن ٹرانسفر کیے جاسکتے ہیں جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔

وہیں این ای ایف ٹی کی سہولت چھوٹی رقومات کیلئے ہے۔ اگرچہ ریزرو بینک نے اس کے لئے کوئی حد مقرر نہیں کی ہے ، لیکن بینکوں کو زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.