شاہ نے کہاکہ آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن مودی دوبارہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور آپ آئندہ پانچ سال مودی حکومت کے لیے تیار رہیں۔
مغربی بنگال کے مغربی میدنی پور ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ آئین کے مطابق بھارت کی عوام وزیر اعظم کو منتخب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کا الیکشن بنگال میں جمہوریت قائم کرنے کے لیے ہے اور اس بار بی جے پی یہاں 23 سےزائد سیٹیں جیتے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز نے بنگال کو کافی رقم دی لیکن یہ رقم سنڈیکیٹ کے پاس چلی گئی۔
بی جے پی صدر نے شہریت (ترمیمی) بل دوبارہ لانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا، ہم سب سے پہلے شہریت ترمیمی بل لائیں گے اور پڑوسی ممالک سے آئے ہندو، سکھ، بدھ مت، جین اور عیسائی پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت فراہم کرائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر درانداز کی شناخت کرکے انہیں ملک سے باہر نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ایک بار بنگال میں حقیقی تبدیلی آئے گے اور بی جے پی کی حکومت بنے گی ویسے ہی وہ لوگ جو معصوم بچوں کی مخالفت کے باوجود انہیں اردو پڑھنے کے لیے مجبور کرتے ہیں، انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔بی جے پی صدر نے ساتھ ہی کہا کہ اگر بھگوان رام کے نام کے نعرے بھارت میں نہیں لگیں گے تو کیا پاکستان میں لگیں گے۔