ETV Bharat / bharat

چھوٹی صنعتوں کو 21 ہزار کروڑ کی ادائیگی - مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

گذشتہ سات ماہ میں مرکزی حکومت کے محکموں اور مرکزی کاروباری اداروں نے چھوٹی صنعتوں اور کاروباری افراد کو 21 ہزار کروڑ سے زیادہ کی ادائیگی کی ہے۔

21,000 crore to small industries
چھوٹی صنعتوں کو 21 ہزار کروڑ کی ادائیگی
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 8:27 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ادائیگی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور اس کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

21,000 crore to small industries
چھوٹی صنعتوں کو 21 ہزار کروڑ کی ادائیگی

مئی 2020 میں وزیر خزانہ نے چھوٹی صنعتوں کو 45 دنوں کے اندر ادائیگی کی ہدایت دی ہے۔ تب سے مسلسل کوششوں اور نگرانی کی وجہ سے چھوٹی صنعتوں کو 21 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ یہ ادائیگی مرکزی محکموں اور مرکزی کمپنیوں نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: کسان تنظیموں نے زرعی قوانین منسوخ نہ کیے جانے پر ریل روکنے کا انتباہ دیا

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی محکموں اور کاروباری اداروں نے اکتوبر میں چھوٹی صنعتوں سے زیادہ سے زیادہ 5 ہزار 100 کروڑ روپے کی خریداری کی اور 4 ہزار 100 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی۔ مسلسل نگرانی اور کوششوں کی وجہ سے چھوٹی صنعتوں کے زیرالتوا ادائیگی کی فیصد مسلسل کم ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.