ETV Bharat / bharat

آسام میں شدید بارش، 20 افراد ہلاک - 20 افراد ہلاک

آسام کی وادی بارک ویلی کے تین اضلاع میں منگل کے روز سے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان 20 ہلاکتوں میں سے چھ ضلع کریم گنج، چھچار اور ہیلکندی اضلاع میں ہوئی ہیں۔

آسام میں شدید بارش ، 20 افراد ہلاک
آسام میں شدید بارش ، 20 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:52 PM IST

ایک خبر کے مطابق، آسام کی بارک وادی کے تین اضلاع میں منگل کے روز شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

آسام میں شدید بارش ، 20 افراد ہلاک

مسلسل بارش کے بعد ریاست سیلاب کی زد میں ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے اب تک نو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ سات اضلاع میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب سے اب تک 2،678 ہیکٹر میں پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور 44،331 گھریلو مویشی اور 9،350 پولٹری فارمز متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاکت خیز سمندری طوفان امفان کے کمزور ہونے کے بعد آسام اور میگھالیہ کے متعدد علاقوں میں 20 مئی سے انتہائی موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.