سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف عسکریت مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرس، 37 سب انسپکٹرس، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس، 148 ہیڈ کانسٹبلز، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبلز، 537 کانسٹیبلز،508 ایس پی اوز، 1 این او اور 24 فالوورس شامل ہیں'۔
ذرائع کے مطابق 'اس کے علاوہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کے 131 اراکین کی ہلاکت ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے، سنہ 1959 میں اسی روز لداخ میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران دس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن کی یادگار کے بطور یہ دن منایا جاتا ہے۔