سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین روز کے درمیان شدید بارش کی وجہ سے تقریبا 15 افراد ہلاک اور 133 مکانات تباہ ہو گئے۔ نیز حالیہ دنوں ہونے والی بارش کی وجہ 23 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
بھاری بارش سے متاثر ہونے والے اضلاع میں اناؤ، امیبڈکر نگر، پریاگ راج، بارہ بنکی، ہردوئی، کھیری، گورکھپور، کانپور نگر، پیلی بھیت، سون بھدر، چندولی، فیروزآباد، مئو اور سلطان پور ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آج اور آئندہ چار روز میں لکھنؤ اور اس کے نواحی علاقے میں شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے قیاس لگایا کہ اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر،کونڈا اور گوا، ساحلی کرناٹکا، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزوروم اور تریپورہ جیسی ریاستوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔