انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی تشخیص کرنے والی لیبز کی فہرست میں مزید چھ لیبز شامل کی گئی ہیں ۔
ان میں سرکاری لیبز کی تعداد 852 اور پرائیوٹ لیبز کی تعداد 348 ہے۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبز 626 ( سرکاری 389 ، پرائیوٹ 237) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 474 ہے ( سرکاری 428 ، پرائیوٹ 46) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبز 100 (سرکاری 35 ، پرائیوٹ 65) ہیں۔
ان 1200 لیبز نے 12 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے مجموعی 2،19،103 نمونوں کی جانچ کی ۔ اسی طرح اب تک مجموعی طور پر 1،18،06،256 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
واضح ر ہے کہ 23 جنوری تک صرف پونے کی ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی اور اب تقریبا چھ ماہ بعد ملک بھر میں 1،200 لیبز میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ملک میں مجموعی 1،200 کورونا ٹیسٹ لیبز - کووڈ 19
ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1200 ہوگئی ہے۔