ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش: ٹی ڈی پی کے 10 اراکین اسمبلی معطل

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:46 PM IST

ریاست آندھرا پردیش میں تیلگو دیشم پارٹی کے 10 اراکن اسمبلی کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی وجہ سے ان اراکین اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے۔ پڑھیں پورا معاملہ کیا ہے۔

آندھرا پردیش اسمبلی سے ٹی ڈی پی کے 10 ایم ایل اے معطل

آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری دن آج تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے 10 اراکین اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر معطل کردیا گیا۔ اراکین اسمبلی کے خلاف مسلسل پانچویں دن یہ کارروائی کی گئی۔اراکین اسمبلی کی معطلی کے خلاف ٹی ڈی پی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

ٹی ڈی پی نے ایم جی این آر جی پی کے تحت زیرالتواء ادائیگی کی صورت میں ایڈجرنمنٹ موشن کے لیے نوٹس دیا ہے اور فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام نے اس نجویز کو مسترد کردیا ہے۔

تیلگودیشم کے ممبران نے این آر ای جی پی کے مدنظر تبادلہ خیال کرنے پر زور دیا کیونکہ لاکھوں کارکنوں کو گزشتہ ایک سال سے زیادہ وقت سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔جس کے بعد تلگو دیشم کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔

اسپیکر نے کہا کہ آپ ہر روز ایوان کی کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔مجھے آپ کو معطل کرتے ہوئے افسوس محسوس ہورہا ہے، لیکن میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

اس کے بعد وزیر اطلاعات پیرنی وینکٹرمیا نے حزب اختلاف کے ممبروں کی معطلی کی تجویز پیش کی اور اسے وائس ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.