ETV Bharat / bharat

ہلدوانی جیل میں 10 قیدی ٹیچرز درس و تدریس میں مصروف - ہلدوانی جیل میں قیدیوں کو پڑھا رہے ہیں قیدی

ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی جیل میں 10 ٹیچرز قید ہیں جو قیدیوں کو تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں۔ ان قیدی ٹیچرز کے ذریعہ ہندی، ریاضی، انگریزی کے علاوہ اردو، بنگلہ اور پنجابی زبانیں بھی پڑھائی جاتی ہیں۔ جیل کے اسکول میں قیدیوں کے امتحانات بھی لیے جاتے ہیں۔

ہلدوانی جیل میں 10 قیدی ٹیچر اپنے قیدی ساتھیوں کو تعلیم یافتہ بنارہے ہیں

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 1:26 PM IST

جیل کا نام سنتے ہی جہاں ذہن میں قیدی، مجرم اور پولیس کا چہرہ گھومنے لگتا ہے لیکن بدلتے دور کے ساتھ اس کے رنگ و روپ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ جیل کی کوٹھریاں اب تعلیم کی روشنی سے منور ہیں۔ قیدی کتاب پڑھ کر اور پڑھاکر تعلیم یافتہ ہو رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ نظارہ ہلدوانی جیل میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جیل میں بند قیدی اپنے ساتھیوں کو تعلیم دے کر ان کی دنیا کو بدل رہے ہیں۔ اب تک اس جیل کے کئی قیدی یہاں سے پڑھ کر اور اوپن اسکول کی تعلیم کے ذریعہ انٹر اور ہائی اسکول کا امتحان پاس کر چکے ہیں۔

ہلدوانی جیل میں کماؤں کے سب سے زیادہ قیدی موجود ہیں، جیل انتظامیہ وقتاً فوقتاً قیدیوں کے اچھے سلوک کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے۔ ان پروگراموں سے متاثر ہو کر قیدی رہائی کے بعد معاشرے کے اہم حصے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہلدوانی جیل انتظامیہ جیل میں اسکول چلاتا ہے تاکہ جیل کے قیدی پڑھے لکھے ہوں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

ہلدوانی جیل میں 10 قیدی ٹیچر اپنے قیدی ساتھیوں کو تعلیم یافتہ بنارہے ہیں

ہلدوانی جیل کے سینیئر جیل سپرنٹنڈنٹ منوج آریہ کا کہنا ہے کہ 'جیل انتظامیہ قیدیوں کے لئے ایک اسکول چلا رہا ہے جس میں قیدی ٹیچرز کے ذریعہ قیدیوں کو پڑھایا جاتا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'بہت سے ایسے قیدی ہیں جو تعلیم کے میدان سے وابستہ ہیں جو جانے انجانے جیل میں قید ہیں۔'

اس وقت ہلدوانی جیل میں 10 قیدی اساتذہ ہیں جو قیدیوں کو پڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قیدی اساتذہ ہندی کے علاوہ ریاضی، انگریزی، اردو، بنگلہ اور پنجابی زبانیں بھی پڑھاتے ہیں۔ جیل اسکول میں قیدیوں کو پڑھانے کے ساتھ حاضری اور امتحانات کے ٹیسٹ بھی لئے جاتے ہیں۔

سینیئر جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 'اب تک اوپن اسکول کے ذریعہ 20 کے قریب قیدیوں کو امتحانات دلوائے گئے ہیں جو ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔'

سپرنٹنڈنٹ منوج آریہ نے بتایا کہ 'جیل کے تمام اسکول انتظامیہ کا کام قیدی ٹیچر شنکر شرما کے ذریعہ کیا جاتا ہے جبکہ پون اور راجندر پٹواری، نوید خان کے علاوہ بہت سے دوسرے اساتذہ ہیں جو مختلف مضامین پڑھاتے ہیں۔ آنند نندی بنگلہ کے ایک استاد ہیں جبکہ جگتار سنگھ پنجابی کے استاد ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.